سپریم کورٹ میں مقدمات میں تاخیر کے تصور کو ختم کرنا چاہیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اب ذہن سے يے نکال دیں کہ مقدمات میں تاخیر ہوگی۔
ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں دائر مقدمات میں تاخیر نہ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں مقدمات میں تاخیر کے تصور کو ختم کرنا چاہیے۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ میں کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں فریقین کو ایک تاریخ پر نوٹس جاری کیا جائے گا اور آئندہ سماعت پر دلائل پر فیصلہ کیا جائے گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کیس کے ذریعے سب کے لیے پیغام ہے کہ مقدمات میں تاخیر نہیں ہوگی، دیگر عدالتوں میں دستاویزات جمع کرانے کے لیے وقت دیا گیا ہے۔
0 تبصرے