قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی کاغذات نامزدگی پر کام آخری مرحلے میں داخ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی موجودہ تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی کاغذات نامزدگی پر کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن کل ابتدائی کاغذات نامزدگی کی منظوری دے گا، جن کی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔
نئی حلقہ بندیوں میں بھی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں الیکشن کمیشن نے برقرار رکھی ہیں، الیکشن کمیشن کی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کر لیا ہے۔
جاری بیان میں الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں حد بندیوں پر کام تیزی سے جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی منظوری کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی جائے گی، جب کہ ان حد بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں جن کا انتخاب الیکشن کمیشن 26 نومبر تک کرے گا اور حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
0 تبصرے