کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا منفرد کامیڈی شو 23ستمبر کو پیش کیا جائے گا

کامیڈی شو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن آئر تھیٹر زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا منفرد کامیڈی شو 23ستمبر کو پیش کیا جائے گا

کراچی(وسیم قریشی) کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا منفرد کامیڈی شو 23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن آئر تھیٹر زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا کامیڈی فیسٹول میں بین الااقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فنکار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیگے جس میں شہزاد رضا، شکیل صدیقی، روف لالا، سلیم آفریدی، حنیف راجہ، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، ولی شیخ، سلیم شیخ، عرفان ملک، علی حسن، برکت علی، عظمیٰ، عامر ریمبو، فیصل مسعود، کاشف خان، نعمان خان، گلوکارہ افشین حیات ( سسٹر مہوش حیات) ندرت مغل، شاہد علی سونو چھوٹے استاد، جمی صنم، مہک نور، صبا شیخ، شاہدہ مرتضیٰ، عمران ساجن، پرفارم کرینگے مذکورہ شو میں فنکاروں کو محدعلی ایوارڈ بھی دیا جائے گا شو میں ماڈل عائشہ انصاری اور ڈانس گروپ، ٹک ٹاکرز یو ٹیوب اسٹار بھی پرفارم کرتے ہوئے نظرآئینگے جب کہ شاہد علی سونو چھوٹے استاد اسپیشل قوالی آئٹمر کے ساتھ جلوہ گر ہونگے اس کامیڈی شو کے حوالے سے سلیم آفریدی کا کہنا ہے کہ جاپان کے کامیاب ٹوز کے بعد میرا پہلا کمرشل شو ہے جس میں کراچی کے تمام سپراسٹارز پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کررہے ہیں 23 ستمبر کی شام آرٹس کونسل کراچی میں قہقہوں کی برسات ہوگی کراچی کی عوام کے لئے یہ ایک یادگار کامیڈی شو ثابت ہو گا اس شو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے