ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش کے شہیدوں کے خون سے طلوع ہوا ہے، آصف زرداری

جمہوریت کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جو قربانیاں دی ہیں

ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش کے شہیدوں کے خون سے طلوع ہوا ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جو قربانیاں دی ہیں اس کی دنیا کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ہے گڑھی خدا بخش قبرستان کے شہداء کے لہو سے طلوع ہوا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج یوم یوتھ ہے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اپنی نانی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور جدوجہد کی روح اور مرحومہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت باوقار اور مہذب معاشرے کی ضمانت ہے، یہ ایسی روشنی ہے جو ترقی کے مقاصد کی راہ دکھاتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔