کراچی میں 12 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

ڈاکس فشریز کے قریب ڈکیتی کرنے والا ملزم پولیس کے خوف سے سمندر میں چھلانگ لگا کر ڈوب گیا

کراچی میں 12 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

کراچی میں 12 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
ڈاکس فشریز کے قریب ڈکیتی کرنے والا ملزم پولیس کے خوف سے سمندر میں چھلانگ لگا کر ڈوب گیا۔
بلدیہ یوسف ولیج بس ٹرمینل کے قریب بس سے 28 سالہ ناصر ولد ریاض احمد کی لاش ملی، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
بلدیہ رئیس گاؤں 60 فٹ روڈ سلوا ہوٹل کے قریب ایک بزرگ کی نعش، مقتول کی شناخت 60 سالہ رمضان وسایا کے نام سے ہوئی ہے۔
کورنگی نمبر 5 میں واٹر پمپ کے قریب دکان میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ نوید ولد نواد موقع پر ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔
گلشن معمار لیبر اسکوائر کے قریب مین ہول سے 14 سالہ لڑکے فرمان ولد زمان کی 2 دن پرانی لاش ایدھی مردہ خانے کے حوالے
سپر ہائی وے گلشن میڑ موہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 52 سالہ خاتون جنت ظل رمضان جاں بحق ہو گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نیو کراچی پاور ہاؤس کے قریب فائرنگ سے 55 سالہ سراج زخمی ہوگیا، مختلف حادثات اور فائرنگ میں 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں کراچی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔