سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت کی کارروائی براہ راست نشر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔
سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں عدالتی کارروائی کو لائیو سٹریم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ عدالت نمبر ایک میں پانچ کیمرے نصب کیے گئے جن کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست ٹی وی پر دکھائی گئی۔
چار کیمرے بینچ کی طرف تھے اور پانچواں کیمرہ روسٹرم کی طرف تھا۔کمرہ عدالت میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں بھری ہوئی تھیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے براہ راست کوریج میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
0 تبصرے