سراج کی تباہی: ہندوستان کے ہاتھوں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست
کولمبو (ویب ڈیسک) بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا، شبمن گل اور ایشان کشن 27 رنز اور 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ہندوستان نے سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سراسر غلط نکلا۔
سری لنکا کے ابتدائی چھ بلے باز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ سری لنکا کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، ہاردک پانڈیا نے 3 اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے، کوشل مینڈس 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے 5 کھلاڑی ڈبل سکور پر آؤٹ ہوئے۔
0 تبصرے