جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال رات 12 بجے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعظم، کابینہ کے ارکان، آرمی چیفس، ججز، وکلا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
0 تبصرے