موبائل فون میں یقینی طور پر حساس مواد ہے، جسے ملزم ظاہر نہیں کرنا چاہتے
خيرپور: خیرپور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں شہید فاطمہ کیس کی پیروی کرنے والے سینئر ایڈووکیٹ صفدر علی کناسرو نے پولیس کی جانب سے تفتیش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کیس کی پیروی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ صفدر کناسرو نے کہا کہ رانی پور پولیس ملزم پیر اسد شاہ کو شاہی مہمان بنا کر رکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فون میں یقینی طور پر حساس مواد ہے، جسے ملزم ظاہر نہیں کرنا چاہتے اور پولیس ان کے سامنے بے بس ہے۔
انہوں نے ایس ایس پی خیرپور اور ڈی آئی جی سکھر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے