بیٹی ثناء گرامانی کو پیر سھیل شاہ نے پیسوں کے عیوض اغواء کر کے فروخت کر دیا، متن
خيرپور: پیروں کی حویلی میں مبینہ لاپتہ ہونے والی لڑکی ثنا گرامانی کا معاملہ، ثناء گرامانی کے والد دیدار حسین کی مدعیت میں پیر سھیل شاہ سمیت چھ افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا،
ثناء گرامانی کے والد دیدار حسین نے موقف اختيار کيا هئے که بیٹی ثناء گرامانی کو پیر سھیل شاہ نے پیسوں کے عیوض اغواء کر کے فروخت کر دیا، ثناء کے رشتے کو لیکر تنازع چل رہا تھا جس پر ثناء گرامانی کو امانت کے طور پر حویلی میں رکھا گیا تھا، کچھ عرصہ قبل بیٹی کو لینے حویلی گئے تو پیر سھیل شاہ کہا کہ آمریکا سے مہمان آرہے ہیں کام زیادہ ہے اس لیے اس وقت ثناء نہیں چلے گی پھر ہم واپس ہوگئے ،
بیس دن بعد سھیل شاہ کے بھائی پیر شاہی شاہ نے فون کر کے بتایا کہ ثناء صبح سویر اپنی نانی کے گھر چلی گئی ہے معلوم کیا جو کہ وہاں پر بھی نہیں گئی، لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ پیر سھیل شاہ، اس کے سالے امجد مشوری، ریاض مشوری اور اس کی بیوی ارشاد خاتون نے ثناء کو قتل یا بیچنے کے لئے اغوا کر گئے ہیں، متن
جب کہ پوليس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے،
0 تبصرے