پنجاب آرٹس کونسل کے پوسٹرز پر ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گيا
لاہور (ویب ڈیسک) پورے پنجاب میں سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ثقافت و اطلاعات عامر میر کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے پہلے مرحلے میں پنجاب آرٹس کونسل کے پوسٹرز پر ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ڈانسرز کو اپنا موقف دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اور اگر انہوں نے تسلی بخش جواب نہ دیا تو پورے صوبے میں ڈانسرز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
شوکیس ڈانسرز میں مہک بٹ، کومل چودھری، کستم شہزادی، نایاب خان، شیلا چودھری، ایان اختر، سونو بٹ، ندا چودھری اور دیگر شامل ہیں۔
0 تبصرے