گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدر جمیعتِ علماءِ اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر آمد, گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے. وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنوینشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. نگران وزيراعظم کا کھنا تھا کھ دھشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. وزیرِ اعظم نے حملے میں جانبحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.ملک میں دھشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے. مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
0 تبصرے