ایران کے منجمد کیے گئے 10 ارب ڈالر بحال

امریکا جلد ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا: ایران نے دعویٰ

ایران کے منجمد کیے گئے 10 ارب ڈالر بحال

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے کے تحت واشنگٹن جلد ایرانی قیدیوں کو رہا کر دے گا جب کہ معاہدے میں امریکا نے ایران کے منجمد 10 ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کی تحویل میں کئی ایرانی قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ فنڈز کی وصولی کے بعد منجمد فنڈز کے استعمال کے ذرائع تہران کی صوابدید پر ہوں گے۔ گزشتہ روز ایران اور امریکہ کے درمیان جنوبی کوریا اور عراق میں ایران کے 10 ہزار بلین ڈالر کے منجمد فنڈز کو جاری کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا جس میں عراق کے کمرشل بینک میں رکھی گئی رقوم بھی شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو سوئس بینک اور پھر قطر میں ایرانی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ تاکہ تہران کو رہائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں تک رسائی مل سکے۔ ذرائع کے مطابق امریکی قیدیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک ایرانی فنڈز مکمل طور پر قطر منتقل نہیں ہوتے۔ ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے میں 5 کا تعلق ایران اور 5 کا امریکہ سے ہے۔