پی ٹی آئی کے وکلاء شیر افضل، نعیم پنجوٹھا اور علی اعجاز بٹر کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
اٹک (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ان کی اہلیہ بشیرہ بی بی نے اٹک جیل میں ملاقات کی، وکلا کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اٹک جیل میں بسرہ بی بی کی آمد پر گاڑیوں کو تھانے میں آدھا گھنٹہ روکا گیا، وکیل نعیم حیدر پنجوٹھہ نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کی اجازت دی۔
اٹک جیل انتظامیہ نے بشیرہ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جب کہ پی ٹی آئی کے وکلاء شیر افضل، نعیم پنجوٹھا اور علی اعجاز بٹر کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اس موقع پر جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس ہائی الرٹ رہی جبکہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔
0 تبصرے