ٹرین جب حادثے کا شکار ہوئی تو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کها ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ کوئی تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے۔خواجہ سعد رفیق کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا که ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا که ٹرین جب حادثے کا شکار ہوئی تو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، ٹرین کی رفتار مناسب تھی لیکن پہلے ریلیف پھر تحقیقات ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
0 تبصرے