شاهد آفریدی اور شعيب اختر ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں سچن ٹنڈولکر، کیون پیٹرسن، سنتھ جے سوریا، شین واٹسن، تلکارتنے دلشاناور دیگر شامل

شاهد آفریدی اور شعيب اختر ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاهد آفريدی اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پہلی بار روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے پہلے دو ایڈیشن بھارت میں کھیلے گئے تھے تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تیسرا ایڈیشن اپنے ملک میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی ہے۔ شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے علاوہ کئی ممالک کے سابق کرکٹرز ایونٹ میں شرکت کریں گے جن میں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، کیون پیٹرسن، سنتھ جے سوریا، شین واٹسن، تلکارتنے دلشان، یووراج سنگھ، برائن لارا، جونٹی رہوڈز، شین بانڈ اور دیگر شامل ہیں۔ دوسری جانب ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم لیگ ستمبر میں ہونے کا امکان ہے جو تین ہفتے تک جاری رہے گی، ایونٹ میں نو ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔