اس پالیسی کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے منصوبوں کو برق رفتاری سے عملی جامع پہنانا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم کا کهنا تها که حکومت ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے Whole of the Government پالیسی پر عمل درآمد کررہی ہے
اس پالیسی کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے منصوبوں کو برق رفتاری سے عملی جامع پہنانا ہے۔
وزیراعظم کی وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی آذربائیجان کے ساتھ LNG معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کامیاب کوششوں پر اُن کی تعریف
یہ معاہدہ نہ صرف آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی سمت میں ایک اہم قدم بلکہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آبا دمیں منعقد ہوا۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارش پر صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور انفارمیشن سسٹم کے ناجائز وغیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے ای سیفٹی بل 2023(E-Safety Bill 2023) کی اصولی منظوری دے دی۔ پاکستان میں تمام قسم کی آن لائن سروسز، آن لائن خریداری، مختلف کمپنیوں کو دیئے جانے والے کوائف اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور اِس کے بغیر اجازت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اس قانون کے تحت ایک جامع فریم ورک بنایا جا ئے گا۔ بل کی منظوری کے بعد آن لائن ہراسمنٹ (Harrassment)، سائبر بُلنگ(Cyber Bulling)، بلیک میلنگ جیسے گھناؤنے جرائم کو موثر طریقے سے روکا جاسکے گا۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی سفارش پر Personal Data Protection Bill 2023 کی بھی اصولی منظوری دے دی۔ اس بل کے تحت حکومت مختلف ادارے اور کمپنیاں، صارف کے ذاتی کوائف / ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنائیں گی اور اُن کی اجازت کے بغیر کسی بھی کمپنی، فرد یا حکومتی ادارے کو صارف کی اجازت کے بغیر اُس کے کوائف/ ڈیٹا دینے پر پابندی لگائے گی۔ قانون کے تحت صارفین کے نجی کوائف/ ڈیٹا کو محفو ظ کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے نیشنل کمیشن فار پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (NCPDP) کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو ایک دیوانی عدالت کی حیثیت رکھے گا۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری بورڈ آرڈیننس2001 کے ترمیمی بل کے مسودے منظوری دے دی۔ اس ترمیم کے تحت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ اُس کے بنیادی ڈھانچے، کام کے طریقہ کار اور مختلف وزارتوں و صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار کو بھی وضع کرئے گا۔ قانون کی منظوری کے بعد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنا سکے گی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ انسداد منشیات کی سفارش پر قومی بھنگ پالیسی کے مندرجات کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی قائم کردی یہ کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کرکابینہ کے آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرئے گی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت ِ قانون و انصاف کی سفارش پر احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نوکی منظوری دے دی جس کے تحت 11 احتساب عدالتوں کو 7 بینکنگ کورٹس 2 کو Intellectual Tribunals ایک اسپیشل کورٹ سینٹرل اور ایک اسپیشل کورٹ بلوچستان میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس تنظیم نو پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے۔
0 تبصرے