شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کےٹریلر نے تہلکہ مچادیا

فلم ایک دن میں 100 ملین ویوز سمیٹ لئے

شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کےٹریلر نے تہلکہ مچادیا

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے سنسنی خیز ٹریلر نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا اور صرف 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔ ’جوان‘ ٹریلر میں اداکار کے ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور مختلف کرداروں نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے جبکہ کچھ مناظر میں اداکار گنجے بھی دکھائی دیتے ہیں۔