سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے ترمیمی بل پر غور، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی مخالفت

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے ترمیمی بل پر غور، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی مخالفت

کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی 12 رکنی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ترمیمی بل کو مسترد کردیا۔ اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بل ابھی نہیں آیا، اسمبلی کی اجازت سے ہی اس پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی انتظام منتخب نمائندوں کے حوالے کر دیے جاتے ہیں، جبکہ ایڈمنسٹریٹر صرف روزمرہ کے معاملات چلا سکتا ہے۔