امریکہ میں دم ہے تو ایران کی فوج سے لڑے، کھانے پینے کی اشیاء پر حملے کیوں کرتے ہو؟: مسعود پزشکیان

امریکہ میں دم ہے تو ایران کی فوج سے لڑے، کھانے پینے کی اشیاء پر حملے کیوں کرتے ہو؟: مسعود پزشکیان

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی اور ایران کو دباؤ کے ذریعے تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں مسعود پزشکیان نے امریکہ کی جانب سے شہری سہولیات، خوراک اور لوگوں کے روزگار کو نشانہ بنانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا مقابلہ کرے، شہری بنیادی ڈھانچے اور خوراک کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ ایرانی صدر نے بنیادی ضروریات تک رسائی محدود کرنے پر بھی امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی انسانیت پر یقین رکھتے ہیں تو لوگوں کو پانی، خوراک اور ادویات تک رسائی سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے؟ مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایران کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور ایران کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔