لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی

لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں ایک گھر کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ میں سکھ نہر کے قریب ایک گھر کی چھت اچانک گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی بارش کے دوران ایک گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔