امریکا کا ایران کی سمندری ناکہ بندی مزید سخت کرنے کا دعویٰ

امریکا کا ایران کی سمندری ناکہ بندی مزید سخت کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر دوبارہ نافذ کی گئی سمندری ناکہ بندی کے تحت اب تک 20 تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے بعد پہلے 18 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو تجارتی جہاز بھی واپس بھیج دیے گئے۔ سینٹکام نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے دو جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ دو دیگر جہازوں پر سوار ہو کر تلاشی لینے کے بعد کارروائی بھی کی۔