سعودی وزیرِ دفاع کی ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی

سعودی وزیرِ دفاع کی ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

سعودی وزیرِ دفاع کی ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔ اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے دوران سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ عراقی ملیشیاؤں نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات پر حملے کر کے حدیں پار کیں، جس کے باعث جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ سعودی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ عراق میں کی گئی کارروائی کا مقصد کشیدگی میں اضافہ کرنا نہیں تھا بلکہ یہ واضح کرنا تھا کہ سعودی عرب اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے جے ڈی وینس کو بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہی زیادہ مفید راستہ ہے۔ امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عراق پر حملوں کا مقصد حوثیوں کو واضح پیغام دینا تھا۔ سعودی وزیرِ دفاع نے امریکی نائب صدر کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب حوثیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کے معاملے میں فی الحال امریکا کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ سعودی وزیرِ دفاع نے یہ بھی بتایا کہ حوثیوں کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔