ایرانی قونصل جنرل سے حافظ عبدالمجیداور امتیاز بخاری کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا واشنگٹن اور تہران کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم رول ہے،امتیاز بخاری

ایرانی قونصل جنرل سے حافظ عبدالمجیداور امتیاز بخاری کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایرانی قونصل جنرل کراچی جناب اکبر عیسیٰ زادہ سے صاحبزادہ مولانا حافظ عبدالمجید، جانشین قادر مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن کراچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر وائس قونصل جنرل غلام عباس، سہیل موٹن،ممتازبلڈز،بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری،ڈائریکٹر سید معاز الحق بخاری سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ملاقات کے موقع پر ایران میں حالیہ سانحہ اور سپریم لیڈر سمیت دیگر اعلی قیادت کی شہادت پر دلی تعزیت کرتے ہوئے ہمدری کا اظہار کیا۔پاکستان اور ایران کے برادرانہ ،دینی،باہمی احترام ،تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ اور خیرسگالی پرتبادلہ خیال ہوا۔ صاحبزادہ مولانا حافظ عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہے،پاکستانی عوام کا ایران کے بھائیوں کے ساتھ جو رشتہ قائم ہے وہ حالیہ دنوں میں مزید گہرے اور مضبوط ہے۔،ممتازبلڈز،بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو بہترین لیڈر ملا ہے جس کی کاوشوں سے دنیا بھر میں ملکی امیج بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران۔امریکہ جنگ میں ایک غیر متوقع مگر مرکزی ثالث کے طور پر ابھرے ہیں،ان کی فوجی قیادت کا خارجہ پالیسی میں اہم کردار، امریکی صدر کا فوجی قیادت سے براہ راست رابطہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی، علاقائی حمایت کا حصول، اورموثر سفارت کاری میں مہارت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک قابلِ اعتماد ثالث بنایا ہے۔امتیاز بخاری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی بھی ان کے وژن کو سلام پیش کرتی ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ برس میں واشنگٹن، ریاض اور تہران میں تعلقات کی مضبوطی، وائٹ ہاو¿س کے دورے، سرمایہ کاری و دفاعی معاہدے، اور دیگر دور رس اقدامات نے ان کی ساکھ کو بلند کیا ہے پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ بہتر بنائی ہے اور ملک کو امن و استحکام کی جانب گامزن کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اس موقع پر سید معاذ بخاری نے کہا کہ ایران نے خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات اور مذہبی اور ثقافتی رشتے کافی مضبوط ہے اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔اس موقع پریرانی قونصل جنرل کراچی جناب اکبر عیسیٰ زادہ نے وفد کوایران میں خصوصی دورے کی دعوت بھی دی اور ایران کے موقف کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان عوام اور قیادت کا بھی شکریہ ادا کئے۔