*آرٹس کونسل کی شناخت آرٹسٹوں کے دم سے ہے ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ،

محمد احمد شاہ کراچی کی پہچان اور فنکاروں کی جان ہیں،شکیل صدیقی

*آرٹس کونسل کی شناخت آرٹسٹوں کے دم سے ہے ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ،

کراچی(وسیم قریشی)صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت "رگوں میں اندھیرا" جیسا ڈرامہ منشیات کی ملکہ انمول پنکی پر بنانے کی اشد ضروت ہے ڈرگ مافیا ہماری نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھول رہا ہے اس کا سدباب ضروری ہےتاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل ہو ان خیالات کا اظہار محمد احمد شاہ نے عید الاضحی کا سب سے بڑا کھیل" بکرا پیٹرول پہ" کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا محمد احمد شاہ نے کہا کہ "بکرا پیٹرول پہ" کی ٹیم بہت باکمال ہے شکیل صدیقی، رؤف لالہ، کاشف خان، یونس میمن، شانزے تمام کاسٹ شاندار ہے محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کی پہچان آرٹسٹوں کے دم سے ہے عمارت اور خالی آڈیٹوریم سے نہیں ہے آرٹس کونسل نے ہمیشہ فنکاروں کو سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ہم فنکاروں کے اچھے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر محمد احمد شاہ نے ڈرامہ "بکرا پیٹرول پہ" کی کاسٹ میں ڈرامہ کا اسکرپٹ تقسیم کیا کامیڈی کے سلطان شکیل صدیقی نے کہا کہ محمد احمد شاہ کراچی کے پہچان اور فنکاروں کے مان ہیں ان کی سپورٹ بے مثال ہے ہمارا لیڈر ہمارے ساتھ ہے تھیٹر کبھی برباد نہیں ہوسکتا شکیل صدیقی نے کہا کہ ہم معین اختر، عمرشریف، اور فرقان حیدر کے سپاہی ہیں ان کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں، ڈرامہ کے رائٹر و ایکٹر رؤف لالہ نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے مجھے فرقان حیدر کا زمانہ یاد آگیا ہماری پوری صحافی برادری اس وقت یہاں موجود ہے صدر آرٹس کونسل موجود ہیں جو ہر قدم پر فنکار برادری کا ساتھ دیتے ہیں ان کے وجود سے رونقین بحال ہیں ماضی کا ڈرامہ بکرا قسطوں پہ " تھا ہم نے پیٹرول منہگا ہونے پر اس کا نام بکرا پیٹرول پہ " پر رکھا ویسے تو صرف پیٹڑول ہی نہیں گیس بجلی پانی سب مہنگا ہے ڈائریکٹر یونس میمن نے کہا کہ جب تک محمد احمد شاہ جیسے لیڈر کا ہاتھ فنکار برادری کے سر پر ہے تھیٹر کبھی ختم نہیں ہوسکتا ہے جتنی خدمت محمد احمد شاہ نے فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ہے اس کی مثال پورے ملک میں کہیں نہیں ملتی ہے بکرا پیٹرول پہ کی کہانی رؤف لالہ نے موجودہ معاشی صورتحال پر تحریر کی ہے وہ بہت لاجواب ہے، معروف اداکار کاشف خان نے کہا کہ وہ اس ڈرامہ کا حصہ ہیں ایک اچھے موضوع پر ڈرامہ تحریر کیا گیا اور اچھے ٹیم ورک کی بدولت کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم موجودہ دور میں ڈرامے کے لیے اسپانسر شپ ضروری ہے ڈرامہ کمیٹی چیئرمین شہزاد رضا نے کہا کہ ہم سب محمد احمد شاہ کے کام کی قدر کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں آرٹس کونسل میں اچھا تھیٹر ہورہا ہے اس کی وجہ بھی احمد شاہ ہیں ڈرامہ میں وقت کی پابندی کا خیال ضروری ہے تاکہ ڈرامہ وقت پر شروع ہو وقت پر ختم ہو بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ وہ محمد احمد شاہ کی فن اور فنکاروں کے لیے کی جانے والی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں شکیل صدیقی رؤف لالہ کاشف خان ہمارے ملک کا فخر ہیں جو کارنامے ان لوگوں نے سر انجام دیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں افتتاحی تقریب سے سینئر حرنلسٹ پرویز مظہر ، اطہر جاوید صوفی، اور دیگر شخصیات نے اظہار خیال کیا اس موقع پر فیصل بخاری، عبدالشکور تابانی، سیلم قریشی، عمران جاپان والا، اور پرنٹ الیکرونک اور سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات موجود تھیں تقریب کے دوران محمد احمد شاہ نے جرنلسٹ اختر علی اختر کے والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کرائی