ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مسلم کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں مختلف مذاہب کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کچھ انکشافات بھی کیے۔
میزبان نے ریم شیخ سے سوال کیا کہ اگر انہیں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص سے محبت ہو جائے تو کیا معاملات بگڑ جائیں گے؟
اداکارہ نے اس سوال کا واضح جواب دیتے ہوئے کہا: "میں ایسا کر ہی نہیں سکتی کیونکہ میں ایک مذہبی شخصیت ہوں۔"
انہوں نے کہا: "میں پانچ وقت نماز پڑھتی ہوں اور اب روزے رکھنا بھی شروع کر دیے ہیں، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی دوسرے مذہب کے شخص سے شادی کر سکوں گی۔"
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریم شیخ نے کہا کہ ان کے پاس محبت پر یقین نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے گھر میں طلاق دیکھی ہے اور اپنے آس پاس رشتوں کو ٹوٹتے دیکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا سے جڑنے کے لیے بھی محبت ضروری ہے، اگر محبت نہ ہو تو انسان نہ خدا سے اور نہ ہی اپنے اردگرد موجود لوگوں سے تعلق جوڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جہاں ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں۔
0 تبصرے