ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مرنال ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بڑا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور ارینج میرج کے آپشن کو رد نہیں کیا۔
تازہ گفتگو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ والد کافی عرصے سے انہیں شادی کرنے اور زندگی میں استحکام لانے کا کہہ رہے ہیں، ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے اور وہ خاندان کی پسند کے مرد سے شادی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کرتی ہیں اور اگر والدین کسی اچھے جیون ساتھی کا انتخاب کریں گے تو وہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں گی۔
0 تبصرے