جنگ نہیں چاہتے لیکن ڈرتے بھی نہیں، عزت کو خطرہ ہوا تو لڑیں گے: ایرانی چیف جسٹس

جنگ نہیں چاہتے لیکن ڈرتے بھی نہیں، عزت کو خطرہ ہوا تو لڑیں گے: ایرانی چیف جسٹس

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی، ہم جنگ کے خواہشمند نہیں لیکن اس سے ڈرتے بھی نہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا کہ اگر ہماری عزت کو خطرہ محسوس ہوا تو ہم اپنی عزت کے لیے لڑیں گے، یہ ہماری قوم کا مضبوط مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن سفارتکاری منطق اور عقل پر مبنی ہوتی ہے، ہم کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ جو دشمن جارحیت اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا، اسے مذاکرات کی میز پر بھی حکم چلانے یا مطالبات مسلط کرنے کا حق نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ایران امریکہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا، ہم جنگی جرائم کرنے والوں کا پیچھا کریں گے، انہیں سزا دلوائیں گے اور ان سے معاوضہ بھی حاصل کریں گے۔