کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جنہیں فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، شعبان میں جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی مارے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔
0 تبصرے