ایران نے کہا ہے کہ بات چیت کریں، میں نے بھی ہاں کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران نے کہا ہے کہ بات چیت کریں، میں نے بھی ہاں کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جسے امریکہ نے قبول کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا، "ایران نے ہم سے بات چیت جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر میں نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔" امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔ دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قطری ثالث اس وقت ایران میں موجود ہیں، جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان سفارتی کوششوں کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنا اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔