کراچی(اسٹاف رپورٹر)روٹری انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 3271 پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب میں امن، ہم آہنگی اور تنازعات کے پرامن حل کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں روٹری انٹر نیشنل 3271کے ڈسٹر کٹ گورنر شکیل قائم خانی نے چیئرمین پیس اینڈ کنفلکٹ ریزولوشن شیخ امتیاز حسین کو معاشرے میں امن، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں پر" ڈسٹرکٹ ایوارڈ"سے نوازاتقریب کے موقع پر چیئرمین پیس اینڈ کنفلکٹ ریزولوشن، شیخ امتیاز حسین نے روٹری فیملی، بالخصوص ڈسٹرکٹ گورنر شکیل قائم خانی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت، مسلسل رہنمائی اور بھرپور تعاون نے انہیں معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے مزید حوصلہ اور توانائی فراہم کی ہے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف تنازعات کے خاتمے کا نام نہیں بلکہ انصاف، محبت، برداشت، باہمی احترام اور انسانی ہمدردی کے فروغ سے ہی حقیقی امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں معاشرتی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور مکالمے کے فروغ کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے شیخ امتیاز حسین نے مزید کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارا بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے جنگ مسائل کا حل نہیں ہے ہمیشہ مزاکرات کے ذریعے تنازعات کو ختم کرنے پر زور دینا چاہئے روٹری انٹرنیشنل دنیا بھر میں سماجی خدمات کے ساتھ ستاھ امن، خدمتِ خلق اور انسانیت کی فلاح کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، اور روٹری ڈسٹرکٹ 3271 پاکستان بھی اسی ویژن کے تحت معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے اس اعزاز کو اپنی ذات کے بجائے پوری روٹری فیملی، امن کے سفیروں اور ان تمام افراد کے نام منسوب کیا جو معاشرے میں بھائی چارے، محبت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے عملی خدمات انجام دے رہے ہیںشیخ امتیاز حسین نے اس اعزاز کو روٹری کی امن، خدمت اور یکجہتی کی روح کے نام منسوب کیا تقریب کے اختتام پر شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روٹری کے پلیٹ فارم سے امن، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا.
0 تبصرے