کوئٹہ: پہاڑوں کی سرزمین بلوچستان کے پسماندہ علاقے بوستان، کچلاک سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت بیٹی ولولہ بشیر خان کاکڑ نے امریکا کی معروف جامعہ "جارج ٹاؤن یونیورسٹی" سے بین الاقوامی ترقیاتی پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے بلوچستان کا نام روشن کر دیا ولولہ بشیر کاکڑ اپنے خاندان کی پہلی خاتون جبکہ بلوچستان کی پہلی طالبہ ہیں جنہوں نے "میک کورٹ اسکول آف پبلک پالیسی" سے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تعلیم کے دوران انہوں نے "عالمی بینک"، "جے پال انڈونیشیا" اور انسانی ترقی سے متعلق مختلف بین الاقوامی تحقیقی منصوبوں پر بھی کام کیا، جو ان کی صلاحیت، محنت اور وژن کا واضح ثبوت ہے ولولہ بشیر کاکڑ کی یہ کامیابی بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے ایک روشن مثال بن گئی ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو بلوچستان کی نوجوان خواتین دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا سکتی ہیں۔
0 تبصرے