پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے لازمی قرار دیے گئے امتحان ‘ایم ڈی کیٹ’ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے کونسل کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ رواں سال یہ داخلہ ٹیسٹ 16 اگست 2026 (بروز اتوار) کو منعقد کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی نے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے واضح کیا ہے کہ امتحان کے لیے پچھلے سال کا نصاب/سلیبس ہی لاگو ہوگا، نصاب میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، لہذا طلبہ اسی سلیبس کے مطابق اپنی تیاریاں جاری رکھ سکتے ہیں یاد رہے کہ پاکستان میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کے لیے یہ ٹیسٹ پاس کرنا قانونی طور پر لازمی ہے سرکاری رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال 26 اکتوبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جاری کیے تھے جس میں مجموعی طور پر 47,772 امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا اور کل 180 نمبرز کے اس ٹیسٹ میں سے 42,048 امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ میں سے 39,648 امیدوار 55 فیصد سے زائد نمبر لینے میں کامیاب رہے، جو کہ ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلے کے لیے کم از کم مطلوبہ معیار ہے پی ایم ڈی سی نے تمام صوبائی داخلہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16 اگست 2026 کو ہونے والے امتحان کے لیے سیکیورٹی اور امتحانی مراکز کے انتظامات ابھی سے مکمل کرنا شروع کر دیں۔