اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔
وزیرِاعظم آفس کی جانب سے بچت پالیسی کے تحت جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ساتھ منایا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر بچت پالیسی برقرار رکھی جائے گی اور تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دن کو سادگی سے منایا جائے۔
0 تبصرے