کراچی؛ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو جیسے عظیم رہنماؤں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آج پوری دنیا پر جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں مگر پاکستان محفوظ ہے، کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا کریڈٹ بینظیر بھٹو کو جاتا ہے۔
0 تبصرے