امریکا نے ایرانی فریگیٹ کو نشانہ بنا کر ظلم کیا، اسے سخت پچھتاوا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

امریکا نے ایرانی فریگیٹ کو نشانہ بنا کر ظلم کیا، اسے سخت پچھتاوا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی ساحل سے دو ہزار میل دور ایرانی فریگیٹ کو نشانہ بنا کر ظلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریگیٹ “دینا” بھارتی بحریہ کا مہمان تھا جس میں تقریباً 130 ملاح سوار تھے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے بغیر کسی وارننگ کے جہاز کو نشانہ بنایا جس کے باعث اس میں سوار ملاح سمندر میں گر گئے۔ انہوں نے کہا کہ “میرے الفاظ یاد رکھیں، امریکا کو اپنے اس عمل پر سخت پچھتاوا ہوگا۔” واضح رہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ روز بھارت سے بحری مشقوں کے بعد واپس آنے والے ایک جہاز کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 80 ایرانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔