حیدرآباد: پھلیلی کی سب ڈویژن ٹنڈو طیب کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث تین بچے جاں بحق ہو گئے اور شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
اطلاعات کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے آئے بچے رات کے وقت چھت پر سو رہے تھے کہ اچانک قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے انہیں کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں تینوں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں شہدادپور کے رہائشی دو بھائی اور ایک اور بچہ شامل ہے، جن کی شناخت 14 سالہ عبدالرحمان، 10 سالہ فیروز اور 12 سالہ فراز کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو چھت سے نیچے اتار کر ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کے بعد شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا اور خوشیوں کا ماحول غم میں تبدیل ہو گیا۔
0 تبصرے