بپر جوائے: سول ایوی ایشن کا کراچی ائیرپورٹ بند ہونیکی خبروں کی تردید

ترجمان نے کہاکہ ائیرپورٹس پر ہوا کی رفتار اور موسم کے حوالے سے پائلٹس کو مسلسل باخبر رکھا جانا معمول کی بات ہے

بپر جوائے: سول ایوی ایشن کا کراچی ائیرپورٹ بند ہونیکی خبروں کی تردید

کراچی: سول ایوی ایشن نے بپر جوائے طوفان کے حوالے سے کراچی ائیرپورٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق خراب موسم کی پیشگوئی کی صورت میں ائیرپورٹس پر طے شدہ ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں اس لیے بپر جوائے طوفان کے حوالے سے کراچی ائیرپورٹ کی بندش کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ائیرپورٹس پر ہوا کی رفتار اور موسم کے حوالے سے پائلٹس کو مسلسل باخبر رکھا جانا معمول کی بات ہے، غیر معمولی حالات میں پائلٹس زمینی و موسمی حقائق دیکھتے ہوئے ٹیک آف یا لینڈنگ کے لیے قریبی موزوں منزل کا فیصلہ کرتے ہیں۔