پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، شان مسعود 46 اور جوش فلپس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3، معین علی نے 2 جبکہ حسن علی اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 196 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ریزا ہینڈرکس 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عباس آفریدی نے 34، کپتان معین علی نے 27، حسن علی نے 23 جبکہ سعد بیگ نے 21 رنز بنائے۔