پل اور پاور پلانٹ اگلے ہدف ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ
تہران / واشنگٹن / تل ابیب (ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال بدستور برقرار ہے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اپنی فضائی حدود میں امریکہ کا ایک اور جدید ترین جنگی طیارہ ایف-35 گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے ہوش سے کام نہ لیا تو پل اور پاور پلانٹس اگلے اہداف ہو سکتے ہیں۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کے باوجود ایران کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے ایک اور امریکی ایف-35 جنگی طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ وسطی ایران کی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیارہ ایف-35 کو مار گرایا گیا۔ طیارے کے پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں زوردار دھماکے کے باعث امکان ہے کہ پائلٹ کو ایجیکٹ ہونے کا موقع نہ ملا ہو، جبکہ امریکی سینٹ کام کی جانب سے اس ایرانی دعوے پر ابھی تک کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
امریکی صدر Donald Trump نے کہا کہ امریکی فوج، جو دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور فوج ہے، نے ابھی تک ایران میں باقی رہ جانے والی چیزوں کو تباہ کرنا شروع نہیں کیا۔ ان کے مطابق پل اور اس کے بعد پاور پلانٹس اگلے اہداف ہو سکتے ہیں، جبکہ ایران کی نئی قیادت جانتی ہے کہ اسے تیزی سے کیا فیصلہ کرنا ہے۔
اایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایک میزائل اسرائیلی شہر کے وسط میں گرنے کے باعث زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جبکہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم ایرانی حملوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب ایرانی بحریہ نے جزیرہ قشم کے قریب دشمن کا ایک جنگی طیارہ بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب سمندر میں دشمن کے طیارے کو تباہ کیا گیا، جسے نیوی کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے نشانہ بنایا۔ مزید یہ کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS Abraham Lincoln (CVN-72) پر بھی کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
0 تبصرے