عشق ہو تو ایسا, ! 55 سالہ امیر خاتون نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کی، تحفے میں کروڑوں کی دولت دے دی

عشق ہو تو ایسا, ! 55 سالہ امیر خاتون نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کی، تحفے میں کروڑوں کی دولت دے دی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ایک 55 سالہ امیر خاتون نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کر لی اور تحفے میں 5 کروڑ یوآن (تقریباً 2 ارب پاکستانی رپے) دے دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یو وین ہونگ کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور والد کے انتقال کے بعد اس نے 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام شروع کیا تاکہ گھر والوں کی مدد کر سکے۔ کچھ وقت بعد اس نے اپنا بیوٹی سیلون کھولا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارہ قائم کیا۔ اس طرح وہ اپنی کاروباری سلطنت بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ 45 سال کی عمر میں اس نے ایک نوجوان ماڈل سے محبت شروع کی، جس کی عمر اس وقت 25 سال تھی۔ اب اس نے اسی 25 سالہ شخص سے شادی کی، جس کی پیدائش 2001 میں ہوئی تھی اور ماضی میں وہ ان کی کمپنی کے لیے ماڈل کے طور پر کام کر چکا ہے۔ دونوں کی ملاقات 2025 کی دوسری ششماہی میں ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یو وین ہونگ اکثر اپنے ساتھی کو مہنگے تحائف اور رقم بھیجتی رہتی تھی، جن میں مرسڈیز گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں نے مارچ 2025 میں شادی کی اور یو وین ہونگ نے اس شخص کو 5 کروڑ مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے، جن میں نقد رقم، جائیدادیں اور گاڑیاں شامل تھیں۔