واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر Donald Trump ایران کے خلاف جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ Donald Trump نے اپنے مشیروں کو واضح کر دیا ہے کہ وہ Strait of Hormuz کھولنے کے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے والا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولا گیا تو ایران کے بجلی گھر، تیل کے کنویں اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس تباہ کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم نئے لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان Caroline Leavitt نے بھی کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے مثبت بات چیت جاری ہے اور ایران نے امریکہ کی کچھ تجاویز پر اتفاق کیا ہے۔
0 تبصرے