سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی زیرِ صدارت اجلاس، کراچی پریس کلب کے الاٹیز کو سب لیز دینے اور نئی اسکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی زیرِ صدارت اجلاس، کراچی پریس کلب کے الاٹیز کو سب لیز دینے اور نئی اسکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وسیم کی زیر صدارت اہم ڈی اے اور ایل ڈی اے کا آج تیس مارچ کو اجلاس ہوا جس میں صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی صاحب اور سیکرٹری اسلم خان شریک ہوئے اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کے ڈی جیز کو ہدایت کی کہ ہر ماہ صدر پریس کلب و سیکرٹری کے ساتھ اجلاس کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کو موٹیشن منتقل ہو گئی ہے جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ الاٹیز کو سب لیز دینے کے لئے فوری اقدامات شروع کریں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے سے کہا کہ کراچی پریس کلب کے نئے ممبران کے دیہہ مندریہ میں الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے لے آؤٹ پلان فوری تیار کریں تاکہ بیلٹنگ کی جاسکے اسی ہفتے گورننگ باڈی ایل ڈی اے حکام سائٹ(دیہہ مندریہ ) کا دورہ بھی کریں گے سندھ کے رواں مالی سال کے بجٹ میں بلاک اڑسٹھ اور تھری اے کے لئے جو اسکیم رکھی گئی تھیں اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ بائونڈری وال سمیت جو اسکیم رہ گئی ہیں اس کی سمری بھیجی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے ڈی پی میں نیو ملیر اور تیسر ٹاؤن کے لئے دو اسکیمیں اور دو اسکیمیں ہاکس بے کے لئے رکھی جائیں گی جمعرات کو ایک ڈی اے کے ساتھ اجلاس ہوگا ایل ڈی اے افسران کے ساتھ ہاکس بے اور دیہہ مندریہ کا دورہ بھی کیا جائے گا ایم ڈی اے افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ آؤٹر سائٹ پر ڈیولپمنٹ ہوگئی ہے انٹرنل سائٹ پر ابھی باقی ہے