وہ 10 سرخ جھنڈے اٹھا کر خبردار کر رہے ہیں کہ جنگ کے میدان میں ریزرو فوجی مزید زیادہ عرصہ تک لڑنے کے قابل نہیں رہیں گے
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ “10 سرخ جھنڈے” اٹھا کر خبردار کر رہے ہیں کہ جنگ کے میدان میں ریزرو فوجی مزید زیادہ عرصہ تک لڑنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم اور دیگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو فوج کو سنگین اندرونی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
0 تبصرے