تہران (ویب ڈیسک) ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83ویں لہر پاکستان، جرمنی اور اسپین کے عوام کے نام کر دی ہے۔ ایرانی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیل پر حالیہ حملوں میں استعمال ہونے والے بعض میزائلوں پر جرمن، ہسپانوی اور پاکستانی عوام کی یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83ویں لہر میں خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور ایندھن کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
0 تبصرے