ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پدما دریا میں مسافر بس گرنے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 5 بجے مسافروں سے بھری بس اس وقت بے قابو ہو کر دریا میں جا گری جب اسے ایک فیری پر چڑھایا جا رہا تھا۔
بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی، جس میں لگ بھگ 50 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے کچھ مسافروں کو بچا لیا جبکہ 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کچھ مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
0 تبصرے