وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا جبکہ آخری پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔ حج کے خواہش مند افراد پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ حج پروازوں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج کے عازمین آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج موبائل ایپ پر نظر رکھیں۔