ایران امریکا کے 15 نکاتی منصوبے پر غور کر رہا ہے: اسحاق ڈار

ایران امریکا کے 15 نکاتی منصوبے پر غور کر رہا ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے پیغامات کی صورت میں رابطے جاری ہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ 15 نکات شیئر کیے ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے اور کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششیں کر رہا ہے، جبکہ ترکی اور مصر سمیت برادر ممالک بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں۔