دوحہ (ویب ڈیسک) قطر نے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم" قرار دیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس فیلڈ، جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے، سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنانا خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے دوران انتہائی خطرناک اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی سلامتی، خطے کے عوام اور ماحول کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
قطری ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اہم اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
0 تبصرے