پی ٹی آئی میں اختلافات کے باوجود سب عمران خان کی قید پر متفق ہیں: خواجہ آصف

پی ٹی آئی میں اختلافات کے باوجود سب عمران خان کی قید پر متفق ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے مختلف گروپوں میں ہزاروں اختلافات موجود ہیں، مگر ایک معاملے پر سب متفق ہیں کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے لیے ’’آزادی فورس‘‘ بنائے گی مگر دہشت گردوں کے خلاف آواز نہیں اٹھاتی، اور نہ ہی شہداء کے جنازوں میں شرکت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی بانی پہلی اور آخری ترجیح ہیں، باقی سب کچھ بے معنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کی کوئی اہمیت نہیں رہی، بیرونِ ملک بیٹھے یوٹیوبرز کا کاروبار عروج پر ہے جبکہ اندر موجود رہنما ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔ کسی کو معلوم نہیں کہ اس سیاسی جماعت کے کتنے دھڑے بن چکے ہیں، پی ٹی آئی کے تمام گروپوں میں ہزاروں اختلافات ہیں مگر ایک بات پر اتفاق ہے کہ عمران خان اندر ہی رہیں۔